بھارتی مسلمان شہری نے اپنے بیٹے کا نام مودی رکھ دیا
27 May 2019 (22:24) 2019-05-27

نئی دہلی:دبئی میںکام کی تلاش میں سرگرداں ایک بھارتی مسلمان شخص نے اپنے بیٹے کا نام نریندر دامودرداس مودی رکھ دیا کیونکہ ان کی خواہش ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ان کے ملنے اس کے گھر آئیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں رہنے والے ایک مشتاق احمد نامی بھارتی مسلمان شخص کا خواب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان سے ملنے ان کے گھر آئیں، اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے اپنے 3 دن کے بیٹے کا نام نریندر دامودرداس مودی رکھ دیا۔مشتاق احمد نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بہت خواہش تھی کہ وہ نریندر مودی سے ملاقات کریں اس لیے انہوں نے اپنے بیٹے کا نام نریندر دامودرداس مودی رکھا۔

انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی ان کے گائووں اتر پردیش آئیں، ننھے مودی سے ملاقات کریں اور اس کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کریں۔مشتاق کا آبائی گائوں اتر پردیش میں ہے جبکہ وہ خود دبئی سے 150 کلو میٹر دور ہتہ (hatta) کی ایک کمپنی میں جاب کرتے ہیں۔


ای پیپر