کترینہ کو اب شادی کر کے بچے پیدا کرنے چاہئیں: سلمان خان
27 May 2019 (21:37) 2019-05-27

ممبئی :بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی سابقہ محبوبہ اداکارہ کترینہ کیف کو شادی کا مشورہ دیدیا۔

ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان سے ایک سوال پوچھا گیا کہ اگرکترینہ اداکارہ نہ ہوتیں تو کیا ہوتیں ؟ جس کے جواب میں سلمان خان نے فورا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کترینہ کو شادی کر لینی چاہیے اور بچے پیدا کرنے چاہیں۔ پروگرام میں موجود کترینہ کیف نے حیرانگی سے سلمان سے کہا کہ کسی پیشے کا نام لیں لیکن سلمان خان اپنے جواب پر ڈٹے رہے اور کہا کہ ماں ہونا بھی ایک بہت بڑا کام ہے جو کہ آپ کو ہر وقت مصروف رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں اداکار ماضی میں ایک دوسرے کے بہت قریبی دوست رہ چکے ہیں، ان کی جوڑی فلمی پردے سمیت عام زندگی میں بھی بے حد پسند کی جاتی ہے۔


ای پیپر