Image Source : NNI

کیا فواد چوہدری کا قمری قلینڈ ر فلاپ ہو گیا ؟اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کا بڑا اعلان
27 May 2019 (20:20) 2019-05-27

اسلام آباد : فواد چوہدری کی کوششوں پر پانی پھر گیا ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو کلینڈر بھیجا ہے اس سے پتہ چلے گا کہ چاند کب اور کہاں نکلے گا ،لیکن درحقیقت قرآن و حدیث کے مطابق عید اور رمضان کا اعلان چاند کو دیکھ کر کرنا ہو تا ہے ۔

پشاور میں قمری کلینڈر پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ قمری کلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو مل گیا ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل کا شعبہ تحقیق اس پر کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو کلینڈر بھیجا ہے اس سے پتہ چلے گا کہ چاند کب اور کہاں نکلے گا۔


ای پیپر