Image Source: Twitter

ٹرمپ نے ایران سے متعلق اہم اعلان کر دیا
27 May 2019 (18:46) 2019-05-27

ٹوکیو: ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران سے جوہری ہتھیاروں کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے ، ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں جوہر ی ہتھیاروں کی روک تھام چاہتے ہیں ، ایران اگر جوہری ہتھیاروں کے خاتمہ کیلئے مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں ۔

انہوں نے کہا ایران اس بات کا معاہدہ کر لے کہ ایران میںکوئی جوہری ہتھیار نہیں ،جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے دنیا میں بہت سے مسائل ہیں ، ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے ، ایران کی موجودہ حکومت کے پاس ہی عظیم ملک بنے کا امکان موجوود ہے .

امریکی صدر نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر ایران چاہے تو ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں ،جس میں اگر جاپان ثالثی کا کردار ادا کرتا ہے تو ہم اس کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں ۔


ای پیپر