Image Source : Facebook

ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کے بڑوں میں اختلاف,ڈریسنگ روم کی خبر باہر آگئی
27 May 2019 (18:26) 2019-05-27

لندن:پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکست کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کوچ مکی آرتھر سے ناخوش اور مایوس ہوگیاہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو سائیڈ لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق کو مکی آرتھر کے متبادل کے طور پر ہی انگلینڈ بھیجا گیا ہے، مکی آرتھر وہاب ریاض کی جگہ فہیم اشرف کی شمولیت کے حق میں تھے۔ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کے دوران انضمام الحق نہ صرف قومی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ ہی میں قیام کرینگے ،بلکہ حتمی ٹیم سلیکشن بھی انضمام الحق کے ہاتھ میں ہوگی۔

واضح رہے کہ انضمام الحق کچھ دنوں پہلے ہی انگلینڈ پہنچے ہیں۔ کہا جارہا تھا کہ چیف سلیکٹر ورلڈکپ میں ٹیم سلیکشن کے معاملات دیکھیں گے اور ایک ماہ قیام کرینگے۔ لندن میںقیام کے دوران انضمام الحق کھلاڑیوں کی نیٹ پریکٹس میں بھی انکی مدد کریں گے۔


ای پیپر