Image Source : Facebook

تحریک انصاف کے سر گرم رہنما کی جواںسالہ بیٹی امریکہ” کا ر حادثہ “میں جاں بحق
27 May 2019 (17:36) 2019-05-27

نیوجرسی : تحریک انصاف کے اہم ترین کارکن کی دونوں صاحبزادیاں کار حادثے میں شدید زخمی ،ایک بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی.

خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں تحریک انصاف کے کارکن نوید اختر وڑائچ کی بیٹی علیزہ انہتائی ذہین طالب علم تھیں اور اپنی ذہانت کے باعث اسکالر شپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں تھیں ۔

تفصیلات کے مطابق علیزہ اپنی بہن کے ہمراہ کار میں جا رہی تھیں کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی ،جس کے نتیجے میں علیزہ زندگی کی بازی ہا ر گئیں اور ان کی چھوٹی بہن شدید زخمی ہیں ۔

پولیس کے مطابق مخالف سمت سے آنے والا کار سوا ر نشے کی حالت میں تھا جس نے اچانک اپنی لین تبدیل کر لی اور ایک خطرناک حادثہ کا باعث بنا ۔

امریکہ میں تحریک انصاف کے متحرک رکن نوید اختر وڑائچ کی بیٹی علیزہ اختر امریکہ کی معروف میسا چوسسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم تھیں اور ذہانت کے باعث اسکالر شپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔ تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور پاکستانی کمیونٹی نے ہونہار طالبہ کی ہلاکت پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔


ای پیپر