مودی کا وزیر اعظم بننا بد شگونی ہے : واشنگٹن پوسٹ
27 May 2019 (17:26) 2019-05-27

واشنگٹن : امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ بھارتی انتخابات میں نریندر مودی کی فتح جمہوریت کیلئے کوئی اچھا شگون نہیں ہے ، پانچ سال قبل معاشی اصلاحات کا نعرہ لگا کر مہم چلانے والے کرشماتی وزیراعظم نے اس سال فرقہ پرستی اور قومیت کا نعرہ بلند کیا۔

واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی نے ملک کی 18 کروڑ مسلم آبادی کو تنگ کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا عزم کیا۔ جیسا کہ مسجدوں کو منہدم کرکے اس کی جگہ مندر تعمیر کرنا جس سے مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچے۔ بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی پر مسلمانوں کو دہشت گرد حملہ کرکے شہید کرنے کا مقدمہ بھی درج ہے جبکہ وہ رکن اسمبلی مہاتما گاندھی کے قاتل کی بھی سرعام تعریف کرچکا ہے ۔

اس وقت خدشہ یہ ہے کہ مودی انتخابات میں اپنی بھاری فتح کو ہندو قومیت پسندی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کرنے کی تائید سمجھے اور اپنے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کو پس پشت ڈال دے۔ مودی امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بھی مزید مضبوط کرنے کی کوشش کرے گا۔ بدقسمتی یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی مودی کی قیادت کو سراہا ہے اور انتخابات میں بھاری فتح حاصل کرنے پر ان کو مبارکباد کا پیغام بھی دیا۔


ای پیپر