کرکٹ کا عالمی میلہ 3 روز میں شروع ہونے کو تیار
27 May 2019 (16:51) 2019-05-27

لندن: کرکٹ کا عالمی میلہ شروع ہونے میں صرف 3دن باقی رہ گئے ہیں۔ ڈیڑھ ماہ جاری رہنے والے ورلڈکپ میں 10 ٹیمیں 11وینیوز پر 48 میچز میں ایک ٹرافی کیلئے جنگ کریں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2019جمعرات 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اورجنوبی افریقا کے درمیان افتتاحی میچ سے شروع ہو رہا ہے۔ ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والے عالمی میلے میں 10 ممالک انگلینڈ اینڈ ویلز کے 11 وینیوز پر 48 میچز میں ایک ٹرافی کے لیے جنگ کریں گے۔ فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ40لاکھ ڈالر انعامی رقم بھی ملے گی۔ ریکارڈ 5 مرتبہ کا ورلڈ کپ چیمپئن آسٹریلیا اعزاز کا دفاع کرے گا۔پاکستان اپنی ورلڈ کپ مہم جمعہ31 مئی کو ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے شروع کرے گا۔

اسی دن برسٹل میں آسٹریلیا اعزاز کا دفاع افغان ٹیم کے خلاف میچ سے شروع کرے گا۔ نیوزی لینڈ اپنا پہلا میچ یکم جون کو سری لنکا سے کارڈف میں کھیلے گا۔ دو جون کو بنگلہ دیش کا پہلا میچ اوول گراونڈ میں جنوبی افریقا سے ہو گا۔ دومرتبہ کا فاتح بھارت میگا ایونٹ کا آغاز پانچ جون کو ساتھمپٹن میں جنوبی افریقا کے خلاف کرے گا۔ورلڈ کپ فارمیٹ کے مطابق ایونٹ میں شریک10 ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ کھیلیں گی۔ ہر ٹیم کو پہلے مرحلے میں9 میچز ملیں گے۔


ای پیپر