مدینہ کے قریب پاکستانی عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار
27 May 2019 (16:09) 2019-05-27

جدہ: سعودی عرب میں مدینہ جانے والی عمرہ زائرین کی بس کو نویریہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے جس میں 23 پاکستانیوں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخم معمولی نوعیت کے ہیں اور کسی کی جان خطرے میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مدینہ جانے والی عمرہ زائرین کی بس کو نویریہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے جس میں 23 پاکستانیوں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو حرا نیشنل اور کنگ عبدالعزیزجنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔زخمیوں میں الجزائر کے تین شہری بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام شہریوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں 11 امدادی ٹیمیں جائے کی طرف روانہ کردی گئی تھی اور متاثرین کو نزدیکی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ زخم معمولی نوعیت کے ہیں اور کسی کی جان خطرے میں نہیں۔ زخمیوں کی شناخت فی الحال جاری نہیں کی گئی۔


ای پیپر