Mask in Lahore,Lahore High Court ,LHC
27 مارچ 2021 (17:49) 2021-03-27

لاہور ، کمشنر لاہور نے ماسک نہ پہننے پر سزا کا حکم سنا دیا ۔ ماسک نہ پہننے پر سزا کے حکم پر عملدرآمد فی الفور شروع کردیا گیا ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملد رآمد کے لئے نئے ایس او پیز جاری کردیئے گئے ۔ لاہور پولیس چیف اور کمشنر لاہور کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ۔ کمشنر لاہور نے ماسک پہننے کے حکم پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا ۔ 

کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ  ماسک نہ پہننے والوں کو چھ ماہ قید کی سزا دی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسک نہ پہن کر پھرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تھانوں میں بند کردیا جائے گا ۔ 

یاد رہے کہ  ملک میں کورونا کے تشویشناک پھیلاؤ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی خصوصی بیٹھک ہوئی ۔  جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائےاعلیٰ اور چیف کمشنراسلام آباد ویڈیولنک کےذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔ 

اجلاس میں کوروناشرح میں اضافے اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی  جبکہ آکسیجن بیڈز، وینٹی لیٹرزاور دیگر طبی سہولتوں پرغورکیا گیا تھا ۔ 

  


ای پیپر