Pandemic, dangerous situation, June 2020, Asad Umar, NCOC
27 مارچ 2021 (13:57) 2021-03-27

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ برطانوی وائرس کے باعث وبا میں تیزی آئی ، موجودہ حالات جون 2020 سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یہ وقت حقیقت میں لیڈر شپ دکھانے کا ہے ، اپوزیشن جماعتیں بھی آگے بڑھیں اور اس معاملے میں حکومت کا ساتھ دیں ۔ انتظامیہ ، میڈیا اور علمائے کرام مل کر وبا کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 2842 انتہائی تشویشناک حالت کے مریض ہسپتالوں میں موجود ہیں ۔ پہلے یہ تعداد 1800 مریضوں تک تھی جو گزشتہ چند روز میں بڑھی ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مرض کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد میں کمی واقع ہوچکی ہے ۔ 5 روز میں وبا کے تشویشناک مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے ، این سی او سی میں وبا سے متعلق مستقبل کو دیکھ کر فیصلے کیے جاتے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کے باعث مزید 67 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار ، 158 تک پہنچ گئی ۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کے یومیہ کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، چوبیس گھنٹے کے دوران 4 ہزار ، 468 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 6 لاکھ ، 49 ہزار ، 824 ہوگئی ہے ۔


ای پیپر