67 patients, Pakistan, global pandemic, NCOC, WHO
27 مارچ 2021 (09:38) 2021-03-27

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کے خطرناک وار جاری ، مزید 67 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار ، 158 تک پہنچ گئی ۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کے یومیہ کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، چوبیس گھنٹے کے دوران 4 ہزار ، 468 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 6 لاکھ ، 49 ہزار ، 824 ہوگئی ہے ۔

دوسری جانب عالمی وبا دنیا بھر میں 27 لاکھ ، 79 ہزار سے زائد قیمتی جانیں نگل چکی ہے جبکہ 12 کروڑ ، 67 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ۔

مائیکرو سافت کے بانی بل گیٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا آئندہ سال کے اختتام سے قبل معمول پر نہیں آئے گی ۔ بھیانک خواب کا یہ عرصہ آئندہ سال کے اختتام تک جاری رہے گا ۔

واضح رہے کہ اب تک عالمی وبا کی ویکسین کی 70 ملین سے زائد خوراکیں یورپین یونین سے دنیا کے دوسرے حصوں میں برآمد کی جا چکی ہیں ۔

کویت میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے واکنگ الرٹ ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ ، عوامی جگہوں پر جیسے ہی دو اشخاص کے درمیان فاصلہ تین فٹ سے کم ہوگا ڈرون ’’الرٹ بیل‘‘ بجا کر خبردار کرے گا ۔

خیال رہے کہ عالمی وبا سے سب سے زیادہ نقصان امریکا کو ہوا ہے ، جوبائیڈن انتظامیہ نے امریکی شہریوں کو اس خطرناک وائرس سے بچانے کے لیے ویکسین کا عمل شروع کر دیا جو جلد ہی مکمل ہو جائے گا ۔


ای پیپر