United States, Russian, Chinese, presidents, climate conference
27 مارچ 2021 (09:05) 2021-03-27

نیویارک: امریکی صدر بائیڈن نے موسمیاتی کانفرنس میں روسی اور چینی صدر کو مدعو کرلیا ہے ۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ ہونیوالی ورچوئل کانفرنس میں دنیا کے 40 لیڈرز کو دعوت دی گئی ہے ۔ ورچوئل کانفرنس میں ترک صدر اردوان ، سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز بھی شریک ہونگے جبکہ موسمیاتی کانفرنس انٹرنیٹ پر براہ راست دکھائی جائے گی ۔

اس حوالے سے ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں توانائی اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق معاشی فورم پر غور ہوگا ، اس کے علاوہ کانفرنس کے 22 اور 23 اپریل کے سیشن میں محدود تعداد میں کاروباری ، معاشی رہنما بھی شریک ہونگے ۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق کانفرنس میں مہلک اخراج کم کرنے اور گلوبل وارمنگ قابو میں رکھنے پر غور ہوگا ۔ موسمیاتی تبدیلی کو روکنے سے معاشی فوائد حاصل ہوں گے ۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے مہلک اخراج کو کم کیا جائے گا ۔

دوسری جانب جہاز رانی کے تعطل پر امریکا اور روس کے بیانات سامنے آگئے ہیں ۔ جہاز رانی کے تعطل سے چین سے یورپی ممالک کیلئے کنٹینر کارگو کے نرخ 8 ہزار ڈالر تک پہنچ گئے ۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ساری صورتحال سے تیل کے نرخوں پر برا اثر پڑے گا ۔ روسی جریدا کے مطابق جہاز رانی میں تعطل سے عالمی تجارت کو فی گھنٹا 400 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے ۔


ای پیپر