محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی
27 مارچ 2020 (09:57) 2020-03-27

لاہور: موسم نے پھر بدلی کروٹ، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، سرگودھا، میانوالی، وہاڑی، قصور، جھنگ، گوجرہ، میاں چنوں، صفدرآباد، فاروق آباد، بہاولنگر، منڈی بہاؤالدین اور ہارون آباد سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش جبکہ فیصل آباد اور جیکب آباد میں بادل برسنے سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ھو گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔


ای پیپر