نواز شریف کیساتھ ہونے والی ڈیل منظر عام پر آگئی
27 مارچ 2019 (23:40) 2019-03-27

لاہور :گزشتہ دنوں جیل سے رہائی کے بعد نواز شریف سے متعلق مختلف قسم کی قیاس آرائیاں جاری ہیں،جس میں کہا جا رہا ہے کہ 6ہفتوں کے بعد بھی نواز شریف دوبارہ جیل میں نہیں بلکہ اپنے گھر میں ہی رہیں گے یا ہو سکتا ہے کہ وہ بیرون ملک علاج کیلئے چل جائیں۔

ایسے میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں اہم انکشاف کر تے ہوئے تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ کہ نیب کی طرف سے نواز شریف کو بخشی کیلئے 25 ارب ڈالر کی پیشکش کی گئی ،جب اس پیشکش کا ذکر خاندان میں ہوا تو خاندان میں حسن اور حسین نواز کی رائے بھی معلوم کی گئی ،مریم نواز جو بذات خود پلی بارگین کے حق میں ہیں لیکن وہ اس پورے معاملے میں اپنا نام سامنے نہیں لانا چاہتی ۔

نجی ٹی وی کے  ذرائع کے مطابق نواز شریف خود بھی اس آپشن سے فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں ،لیکن اصل معاملہ اس ڈیل کے تخمینے کا ہے ۔اب ذرائع یہ بتا رہے ہیں کہ یہ ڈیل 50/50پر مکمل ہو سکتی ہے ۔

اگر یہ ڈیل مکمل ہو گئی تو نواز شریف با آسانی بیرون ملک اپنے علاج کیلئے جا سکتے ہیں ،لیکن ابھی تک اس خبر کو ن لیگی ذرائع نے کنفرم نہیں کیا ۔


ای پیپر