رہائی کے بعد اب نواز شریف کا علاج کہاں سے ہوگا ؟اہم خبر
27 مارچ 2019 (21:49) 2019-03-27

لاہور:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے  ان کا معمول کا چیک اپ کیا اور صحت کے حوالے سے مشاورت کی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے رہائی کے پہلے روز جاتی امرا میں پہلے روز والدہ اور بیٹی کے ہمراہ ناشتہ کیا۔ ڈاکٹر عدنان اور شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹروں نے ان کا چیک اپ بھی کیا۔ نواز شریف نے شریف میڈکل کمپلیکس میں داخل ہونے کی تجویز پر بھی زیر غور کیا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر نواز شریف کا علاج شریف میڈیکل کمپلیکس میں ہی کروائے جانے کے چانسز ہیں ، تاہم حتمی فیصلہ لندن میں موجود معالج ڈاکٹر لارنس سے مشاورت کے بعد ہوگا۔


ای پیپر