بلاول بھٹو کی نواز شریف کو بڑی پیشکش
کیپشن:   Image Source : Twitter
27 مارچ 2019 (21:42) 2019-03-27

پڈ عیدن: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو سندھ میں علاج کی پیش کش کر دی ہے۔

انھوں نے ٹرین مارچ کے سلسلے میں گزشتہ روز پڈ عیدن میں خطاب کے دوران کہا کہ نواز شریف سندھ آئیں، ہم انھیں خوش آمدید کہیںگے، ہم نواز شریف کی صحت کا خاص خیال رکھیں گے۔

این آئی سی وی ڈی (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز)دل کے امراض کے علاج کا بہترین ادارہ ہے۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی میں دنیا کی جدید ترین طبی سہولتیں دستیاب ہیں، طبی سہولتوں سے متعلق سندھ دیگر صوبوں سے آگے ہے۔


ای پیپر