’’ورلڈ کپ سے قبل بڑی تبدیلی ‘‘ وزیر اعظم عمران خان نے ایکشن لے لیا
کیپشن:   Image Source : Facebook
27 مارچ 2019 (18:50) 2019-03-27

اسلام آباد:پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی)کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی)کا ڈومیسٹک کر کٹ میں تبدیلی کے حوالے سے پلان مسترد کر دیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی کوآسٹریلین کرکٹ کی طرزپرڈومیسٹک کر کٹ سسٹم تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایسا نظام لائیں جس میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں کم سے کم ٹیمیں ہوں۔ وزیراعظم نے قومی کر کٹ ٹیم کی سلیکشن پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کےلئے ٹیم کی تیاریوں سے مطمئن نہیں،کھلاڑیوں کی سلیکشن کوبہتربنایاجائے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں کرکٹ کی بہتری کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکرٹری آئی پی سی اکبر درانی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی،ایم ڈی پی سی بی وسیم خان، لیفٹیننٹ جنرل(ر)مزمل حسین، وسیم گلزار خان، سبحان احمد، مدثر نذر، ہارون رشید و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں کرکٹ کی موجودہ صورتحال ، ملک میں کرکٹ کے تنظیمی ڈھانچے اور اس شعبے میں ملکی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے ٹیم سلیکشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کےلئے ٹیم کی تیاریوں سے مطمئن نہیں اور ہدایت کی کھلاڑیوں کی سلیکشن کو بہتر بنایا جائے، آئندہ سلیکشن ٹھیک ہونی چاہیے، ورلڈکپ میں اچھی تیاری کےساتھ میدان میں اترا جائے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کوشش کررہے ہیں ٹیم سلیکشن زیادہ سےزیادہ سے بہتر ہو۔اجلاس میں پی ایس ایل 4کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل5 کے پاکستان میں انعقاد کے اقدامات جلد شروع کریں اور کوئٹہ، فاٹا، لاہوراور دیگرگرانڈز کو جلد اپ گریڈکیاجائے۔

چیئرمین پی سی بی اور بورڈحکام نے ڈومیسٹک کر کٹ کے حوالے سے ٹاسک فورس کی تجاویزکی روشنی میں پیٹرن انچیف پی سی بی وزیراعظم عمران خان کوبریفنگ دی، مجوزہ ڈومیسٹک اسٹرکچر میں ادارہ جاتی کرکٹ کے کردار پر 2تجاویز بھی دی گئیں،اجلاس میں اداروں اور ریجنز کے تحفظات سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے مجوزہ اسٹرکچرپرکوئی فیصلہ نہ ہو سکا.

وزیراعظم نے ریجنزاورڈیپارٹمنٹس کواکھٹے کرنےکاپلان مستردکردیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی کوآسٹریلین کرکٹ کی طرزپرڈومیسٹک کر کٹ سسٹم تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایسا نظام لائیں جس میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں کم سے کم ٹیمیں ہوں۔وزیراعظم کی سفارشات کی روشنی میں پی سی بی کونیا پلان بنانے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کاماڈل آسڑیلیاکی طرزپربنانےکاکام شروع کریں، ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر پرکام جلد شروع کیا جائے۔


ای پیپر