حکومت پنجاب نے عوام کی سب سے بڑی مشکل حل کر دی
کیپشن:   Image Source : Twitter
27 مارچ 2019 (18:26) 2019-03-27

دریاخان :سود خوروں کے خلاف گھیرا تنگ، پنجاب پولیس کے سربراہ امجد جاوید سیلمی نے پنجاب کے تمام ڈی پی اوز سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے حکم پر صوبہ بھر میں سود پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے ۔

سود ایک لعنت ھے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی اوز نے سود خور مافیا کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم جاری کر دیا،الیکڑنک اور پرنٹ میڈیا عوام میں سود بارے آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں عوام کو سود والے لوگوں کی نشان دہی کرنی چاہیے۔

سود سے متاثرین لوگ فوری طور پر مقامی تھانہ سے رجوع کریں رجوع کرنے والے کو فوری طور پر انصاف ملے گاسود خور جتنے بھی بااثر ھوں گے وہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔


ای پیپر