'نواز شریف کی ضمانت پر رہائی، ساری سیاسی گیم کا ماسٹر مائنڈ شہباز شریف ہے'
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
27 مارچ 2019 (16:08) 2019-03-27

لاہور: نواز شریف کی ضمانت پر رہائی، وزیر ریلوے شیخ رشید نے ساری سیاسی گیم کا ماسٹر مائنڈ شہباز شریف کو قرار دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں بولے شریف خاندان جو نظر آتا ہے وہ ہے نہیں، نواز شریف نے پتھری کا علاج کرانا ہے تو مرشد لال حویلی میں موجود ہے۔

نواز شریف، شہباز شریف چاہتے ہیں سارے کیس لاہور میں لگیں، پیپلزپارٹی والے چاہتے ہیں ان کے کیس کراچی میں لگیں۔ اگلے مئی آئی ایم کا قرضہ، مہنگائی کا طوفان اٹھے گا۔

وزیر ریلوے نے پیپلزپارٹی کے ٹرین مارچ پر بھی طنز کے تیر برسائے، کہا بلاول بھٹو جب ٹرین واپس کریں گے تو خوشبو تو آئے گی۔


ای پیپر