نواز شریف کا رہائی کے بعد جاتی امراء میں پہلا دن!
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
27 مارچ 2019 (14:55) 2019-03-27

لاہور: نواز شریف نے رہائی کے بعد جاتی امراء میں مصروف دن گزارا، دن بھر پارٹی رہنماؤں سے میل ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہا۔

آصف کرمانی اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری بھی قائد سے ملنے جاتی امرا پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر آصف کرمانی نے عدالتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور تنقید کرنے والے وزراء کو آڑے ہاتھوں لیا۔

نواز شریف کو سابق وزیر اعظم کا سیکیورٹی پروٹوکول دے دیا گیا۔ پولیس کی 1 گاڑی اور 5 پولیس اہلکار چوبیس گھنٹے نواز شریف کی سیکیورٹی پر مامور رہیں گے۔


ای پیپر