آرمی چیف نے کینسر میں مبتلا 2بچیوں کی خواہش پوری کردی
27 مارچ 2019 (14:07) 2019-03-27

لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسرکے عارضے میں مبتلا دوبچیوں کی خواہش پوری کردی۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق کینسرکے عارضے میں مبتلا دوبچیوں 13سالہ جویریہ عالم اور15سالہ ربا رفیق نے پاک آرمی میں سولجر بننے کی خواہش ظاہر کی تھی جو آرمی چیف نے پوری کردی ہے۔ کورکمانڈرلاہورنے دونوں بچیوں سے مل کران کی خواہش کو پورا کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جویریہ اورروبا نے فوجی وردی پہن کر یادگارشہدا پرپھولوں کے چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔دونوں بچیوں نے آرمی میوزیم کا دورہ بھی کیا۔ 


ای پیپر