فوٹو بشکریہ فیس بک

پشاور میں گوشت کی خرید و فروخت پر جاری ہفتہ وار ناغہ ختم کر دیا گیا
27 مارچ 2019 (13:39) 2019-03-27

پشاور : صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے گوشت کی خرید و فروخت پر انگریز دور سے جاری ہفتہ وار ناغہ ختم کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں گوشت کی خرید و فروخت پر عائد ہفتہ وار ناغہ ختم کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں پکے ہوئے گوشت کی خرید و فروخت منگل اور بدھ کے روز جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق ان احکامات کے تحت ناغے کے دنوں میں جانور ذبح کرنے پر بدستور پابندی جاری رہے گی۔ اس معاملے پر صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی نے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے، اس معاملے پر چیف سیکرٹری سے بات کروں گا۔


ای پیپر