سعودی کابینہ نے موسمیات اور جنگلی حیاتیات کے محکمے ختم کر دیئے
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
27 مارچ 2019 (12:06) 2019-03-27

ریاض: سعودی کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض کے قصر یمامہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

کابینہ نے محکمہ موسمیات و ماحولیات اور محکمہ جنگلی حیاتیات منسوخ کر دیئے اور انکی جگہ نباتات کے فروغ اور صحراء کی یلغار روکنے والے قومی مرکز نیز ماحولیات کے نگراں قومی مرکز اور جنگلی حیاتیات کے فروغ کے قومی مرکز کے قیام کی منظوری دیدی۔

وزیر اطلاعات ترکی الشبانہ نے اجلاس کے بعد سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کو اسکی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے 10 فیصلے صادر کئے۔ گولان کی شامی پہاڑیوں پر اسرئیل کے ناجائز قبضے کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی حکومت کے اعلان کی مذمت کی اور ایک بار پھر اسے مسترد کر دیا۔

سعودی عرب نے گولان سے متعلق سعودی عرب کے روایتی موقف کو غیر متزلزل قرار دیا۔ کابینہ نے روس کی وزارت انصاف کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار سعودی وزیر انصاف کو تفویض کیا۔


ای پیپر