مارو یا مر جاؤ، شاہینوں کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع
کیپشن:   فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر
27 مارچ 2019 (10:37) 2019-03-27

شارجہ: قومی کرکٹ ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع، شاہین اور کینگروز تیسرے ون ڈے میچ کیلئے آج میدان میں اتریں گے۔ ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔ جنید خان اور عابد علی کو موقع ملنے کی امید ہے۔

پہلے دو میچوں میں عبرتناک شکست، تیسرا میچ ہارا تو سیریز ہاتھ سے گئی ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا امکان۔ اس بار جنید خان اور عابد علی کا ہو گا امتحان۔

تیسرے ون ڈے میں شاہین اور کینگروز بدھ کو ٹکرائیں گے۔ ہیڈ کوچ ٹیم کے کم بیک کرنے کیلئے پر امید ہیں۔


ای پیپر