وزیر اعظم کی چیف جسٹس آف پاکستان سے اہم ملاقات
27 مارچ 2018 (22:08) 2018-03-27

  اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کے لیے بغیر پروٹوکول کے سپریم کورٹ پہنچے جہاں جسٹس ثاقب نثار نے ججز گیٹ پر ان کا استقبال کیا۔ ملاقات میں آئینی اداروں کے درمیان بہتر رابطے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم امور پربات چیت کی گئی۔ ملاقات میں آئینی اداروں ،نگران سیٹ اپ ،نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے خصوصی بات چیت بھی کی گئی ۔

وزیر اعظم سے ایک گھنٹہ 55 منٹ یہ ملاقات جاری رہی ۔شاہد خاقان عباسی بغیر پروٹوکول کے سپریم کورٹ پہنچے ۔ملاقا ت وقت کی نوعیت کے حوالے سے بڑی اہم ہے ۔ ملاقات غیر معمولی حالات میں یہ غیر معمولی ملاقات کہی جا رہی ہے ۔کیا اداروں کے درمیان مسائل بات چیت سے حل کیے جانے لگے ہیں ،سیاسی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے ۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی وزیر اعظم کی اس ملاقات کے حوالے سے چپ نہ رہے اور کہا ملاقات کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں تھی ۔


ای پیپر