دبئی کے ساحلوں پر خواتین کی تصاویر لینے پر 289 افراد گرفتار
27 مارچ 2018 (19:13)


دبئی : دبئی میں ساحلوں پرخواتین کی تصاویرلینے والے 289 افراد کوگرفتار کر لیا گیا ۔


تفصیلات کے مطابق دبئی میں 2017میں تقریباً17سو افراد ساحل پرنازیبا حرکات میں ملوث پائے گئے۔ ساحلوں پر چوری چکاری کی وارداتیں بھی عمل میں آتی ہیں تاہم اس کی روک تھام کے لئے پولیس حرکت میں رہتی ہے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دبئی کے ساحلوں پر سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایسی گرفتاری کا مقصد ساحل پر جانے والوںکو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ ساحلوں پر چوری چکاری کی وارداتیں بھی عمل میں آتی ہیں تاہم اس کی روک تھام کے لئے پولیس حرکت میں رہتی ہے۔


یاد رہے اماراتی قوانین کے تحت سمندرپرخواتین کی تصاویر لینا جرم ہے۔


ای پیپر