پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں بچوں کیساتھ زیادتی کا نوٹس لے لیا
27 مارچ 2018 (18:33)


سرگودھا: حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں میں بچوں کیساتھ مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ملازمت اختیار کرنیوالے افراد کے مکمل کوائف محکمہ ایجوکیشن کو جمع کرانے کیلئے سمری تیار کی ہے۔


تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں بچوں کیساتھ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت پنجاب نے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے اداروں میں ملازمت کرنیوالے چپڑاسی سے لیکر پرنسپل تک کے تمام کوائف وزارت تعلیم کو جمع کرائیں تاکہ بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔


ای پیپر