ابھی تک ٹرمپ کو کچھ بھی نہیں کہا : سٹارمی
27 مارچ 2018 (18:16)


واشنگٹن:پورن اسٹارمی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نئی دھمکی دے دی کہ ابھی تو میں نے کچھ بھی نہیں کہا ۔


اسٹارمی نے ایک انٹرویو میں ٹرمپ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کرنے کی دھمکی دی ہے۔اسٹار می کے وکیل میکائیل ایوانتی کا کہنا ہے کہ اسٹار می بہت تفصیلی انکشافات بھی کرسکتی ہے،بہت کیچڑ اچھلے گی وہ ٹرمپ کو خوب پہچانتی ہے۔ا ن کے وکیل کا مزید کہنا ہے کہ وہ صدر کے ساتھ 2006 کے افیئر اور ان کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کے بارے میں تفصیلات جاری کرنا چاہتی ہیں۔وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ ان باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور یہ جھوٹ ہے تو وہ سامنے آکر کہیں کہ ایسا نہیں ہوا۔


ای پیپر