مصری حکومت نے تحریر چوک سے انقلاب کی سب یادیں کھرچ ڈالیں

27 مارچ 2018 (18:03)

مصر کے تحریر چوک سے عوامی انقلاب کے سب نشان مٹا دئیے گئے


قاہرہ:مصر کے تاریخی تحریر چوک سے عوامی تحریک کے نشانات مٹادیئے گئے، نعرے بھی دیواروں سے صاف کر دئیے گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق اسی چوک کے جلسوں سے عام انتخابات ہوئے مگر منتخب حکومت گرادی گئی، چوک پر اب فوجی سربراہوں اور فوجی صدر کی تصاویر لگی ہیں۔سات سال قبل مصر کے تاریخی تحریر چوک پر ہزاروں افراد جمع تھے جو تبدیلی کے حق میں نعرے لگارہے تھے لیکن آج اسی تحریر چوک پر تمام تحریریں مٹادی گئی ہیں اور دیواروں سے نعرے بھی صاف کردیے گئے ہیں۔


اب اسی تاریخی چوک پر فوجی سربراہ جنرل السیسی کی تصاویر لگی ہوئی ہیں جو حال ہی میں ایک ریفرنڈم کے نتیجے میں دوبارہ صدر بن گئے ہیں۔اسی تاریخی چوک پر جمہوریت کے حق میں مظاہرے ہوئے تھے اور اسی چوک کے جلسوں سے عام انتخابات منعقد ہوئے لیکن منتخب حکومت کو گرادیا گیا، اب فوجی سربراہوں کی تصاویر لگی ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں