امریکی نائٹ کلب پر حملے میں ایف بی آئی کا اہلکار ملوث نکلا
27 مارچ 2018 (17:49) 2018-03-27


فلوریڈا : امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب پر حملے کے دوران مارے جانے والے عمر متین کے مقدمے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس کا افغانی نژاد والد صدیق متین امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کے لیے مخبری کا کام کرتا رہا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق صدیق متین سے ترکی اور افغانستان میں رقوم کی منتقلی کے حوالے سے تفتیش بھی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ عمرمتین کی بیوہ نور سلمان کے وکلا نے ان تازہ معلومات کی بنیاد پر نورسلمان کے خلاف چلنے والے کیس کو ختم کرنے کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے یہ کہتے ہوئے ان کی درخواست رد کردی کہ یہ مقدمہ صدیق متین کے خلاف نہیں بلکہ نورسلمان کے خلاف ہے۔


ای پیپر