پی ایس ایل فائنل کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی انٹر نیشنل کر کٹ کی میزبانی کیلئے تیار
27 مارچ 2018 (16:33)

کراچی :پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) فائنل کے بعد نیشنل کر کٹ سٹیڈیم کراچی انٹر نیشنل کر کٹ کی میزبانی کیلئے تیار ہے،9سال بعد کراچی میں انٹر نیشنل کر کٹ سیریز یکم اپریل سے شروع ہوگی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے میچز یکم ،2اور 3اپریل کو نیشنل کر کٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، آئی سی سی نے سیریز کیلئے آفیشلز کا اعلان کر دیا، سیریز کےلئے آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے، تین میچز پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے،سیریز کےلئے ٹکٹوں کی فروخت بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کے بعد ملک میں انٹر نیشنل کر کٹ کی واپسی بھی شروعہو گئیہے، پی ایس ایل فائنل کے بعد نیشنل کر کٹ سٹیڈیم کراچی انٹر نیشنل کر کٹ کی میزبانی کیلئے تیار ہے،9سال بعد کراچی میں انٹر نیشنل کر کٹ سیریز یکم اپریل سے شروع ہوگی،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے میچز یکم ،2اور 3اپریل کو نیشنل کر کٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ کراچی میں آخری مرتبہ فروری2009میں پاکستان اور سری لنکاکے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔ پی سی بی کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں سرفراز احمد، احمد شہزاد، فخرز مان، بابر اعظم، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی اور حسین طلعت کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے۔لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔آئی سی سی نے بھی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کو پاکستانی امپائرز ہی سپروائز کریں گے جبکہ پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے، سابق آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ بون 1987 کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔ تمام انکلوژرز کے ٹکٹ نجی کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ پربک کرائے جاسکتے ہیں۔جنرل انکلوژر کا ٹکٹ ایک ہزار کے بجائے 500 جبکہ 8 ہزار روپے والا 4 ہزار اور 4 ہزار روپے والا 2 ہزار روپے میں ملے گا، وی آئی پی ٹکٹ 12 ہزار کے بجائے 6 ہزار روپے میں دستیاب ہو گا۔اس سے قبل کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل میچ کے ٹکٹ ایک ہزار، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار میں فروخت کیے گئے تھے۔


ای پیپر