توہین عدالت :نہال ہاشمی کیس میں اہم پیش رفت ،بال بال بچ گئے

27 مارچ 2018 (16:20)

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کو ایک اور موقع دیتے ہوئے تحریری معافی نامہ طلب کرلیا ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں رہنما مسلم لیگ(ن) نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چاہتاہوں کہ آپ غیرمشروط معافی لکھ کردیں، آپ کی غلطی کی سزا آپ کے بچوں کو نہیں دینا چاہتا۔

معافی سے مطمئن ہوئے تو نوٹس واپس لے لیں گے، نہال ہاشمی کو معافی اس کیس کی حد تک ہوگی تاہم کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم نے معافی کا اصول طے کرلیا ہے، توہین عدالت کے دیگر مقدمات کا جائزہ میرٹ پرلیں گے۔چیف جسٹس نے نہال ہاشمی سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو اپنے کہے پر ندامت یا شرمندگی ہے جس پر نہال ہاشمی نے جواب دیا کہ اپنے عمل پر شرمندہ ہوں، آئندہ اپنے گھر، گاڑی اور کسی بھی محفل میں محتاط رہوں گا۔

سپریم کورٹ نے تحریری معافی قبول کر لی ۔ نہال ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کیس کی کاروائی ختم کر دی گئی 

مزیدخبریں