کراچی اور پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا کی باری ،چیف جسٹس نے اہم اعلان کر دیا
27 مارچ 2018 (16:01) 2018-03-27

اسلام آباد:چیف جسٹس ثاقب نثار عمران خان کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔جہاں چیف جسٹس نے کراچی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ دی وہیں اب چیف جسٹس نے خیبر پختونخوا کے دورہ کا بھی ذکر کر دیا اور کہا ہے کہ ہو سکتا ہے آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا کا دورہ کروں ۔انہوں نے کہا اس سے قبل کراچی اور لاہور میں بڑے اہم معاملات کیخلاف کاروائی کی ہے جو کا مثبت ردعمل بھی سامنے آرہا ہے ۔ غیر معیاری اسٹنٹ کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی دو بڑے صوبوں میں مثالیں قائم کررہے ہیں تاہم ہو سکتا ہے کہ آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا جائوں۔


سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں غیر معیاری اسٹنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ دل، بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کے لیے ادویات کا نسخہ دیں، نسخہ ایسا ہونا چاہیے کہ 5 سو سے ایک ہزار روپے تک کی ماہانہ ادویات آجائیں، ڈاکٹر کے پاس جائیں تو 5 سے7 ہزار کا نسخہ بنا دیتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ابھی دو بڑے صوبوں میں مثالیں قائم کررہے ہیں تاہم ہو سکتا ہے آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا جائوں، پنجاب حکومت نے کچھ معاملات کو آئوٹ سورس کیا ہے تاہم ڈائیلاسز کے اخراجات کو بھی نیچے لانا ہے جب کہ اب اسٹنٹ کا علاج 60 ہزار اور ایک لاکھ روپے میں ہوگا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔


ای پیپر