سروسز ہسپتال لاہور میں سکیورٹی گارڈ نے مریضہ کا بھائی ہلاک کر دیا

27 مارچ 2018 (16:00) 2018-03-27
لاہور : لاہور کے سروسز اسپتال میں لواحقین اور اسپتال انتظامیہ کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں مریضہ کا بھائی جاں بحق جبکہ سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہو گیا۔
خبر پڑھیں:بچے کی پیدائش پر 10روز کی سرکاری چھٹیاں
تفصیلات کے مطابق کرن نامی مریضہ کو اسپتال کے گائنی وارڈ لایا گیا جہاں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ تلخ کلامی پر سیکیورٹی گارڈ اور لواحقین میں جھگڑا ہوگیا۔جھگڑے کے نتیجے میں مریضہ کا بھائی سنیل شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔جھگڑے میں نواز نامی سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
مقتول سنیل صدر کا رہائشی موٹروے پولیس کا کانسٹیبل بتایا جاتا ہے۔پولیس نے سنیل کی موت کا مقدمہ سنیل کے بھائی کی مدعیت میں درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
خصوصی فیچرز