امریکہ نے جن کمپنیوں پر پابندی لگائی وہ پرائیویٹ ہیں: پاکستان
27 مارچ 2018 (15:54)

اسلام آباد: پاکستان نے امریکا کی جانب سے سات پاکستانی کمپنیوں پر پابندی پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے جن کمپنیوں پر پابندی لگائی گئی ہے وہ نجی شعبے کی ہیں ۔


ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ جوہری عدم پھیلائو، تحفظ و سلامتی سے متعلق پاکستان کی کوششوں سے پوری دنیا آگاہ ہے، ایسے معاملات کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ امریکی مصنوعات تک رسائی کے لیے ان کمپنیوں کو مزید لائسنسنگ شرائط کا سامنا کرنا پڑے گا، صورت حال سمجھنے کے لیے امریکا اور ان کمپنیوں سے مزید معلومات حاصل کی جائیں گی ۔ترجمان نے کہا کہ پرامن اور جائز مقاصد کیلئے دہرے استعمال کی اشیا اور ٹیکنالونی پر پابندی نہیں، پاکستان شفافیت کے ساتھ دہرے استعمال کی اشیا کے سپلائرز کے ساتھ رابطے میں رہا ۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایسی اشیا کی ترسیل کے بعد بھی تصدیق کو یقینی بنایا، جوہری عدم پھیلاو، تحفظ و سلامتی سے متعلق پاکستان کی کوششوں سے پوری دنیا آگاہ ہے ،ایسے معاملات کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے ۔


ای پیپر