انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو حاضری سے استثنا دیدیا
27 مارچ 2018 (13:03)

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر تے ہوئے سماعت 10 اپریل تک کے لئے ملتوی کردی ۔


تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کے وکیل شاہد نسیم گوندل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کو آج حاضری سے استثنی ٰدیا جائے۔ عدالت نے عمران خان کو آج حاضری سے استثنی دیتے ہوئے ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت 10 اپریل تک کے لئے ملتوی کردی۔


واضح رہے گزشتہ سماعت پر حاضری سے استثنی کے باعث چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پیش نہیں ہوئے تھے ۔یاد رہے 2014 میں اسلام آباد میں دھرنے کے دوران چیئرمین تحریک انصاف سمیت دیگر پارٹی رہنماں پر 4 مقدمات قائم کیے گئے تھے جن میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ، ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد اور لاڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی شامل ہیں۔


ای پیپر