واٹس ایپ سٹیٹس اب دوسری سوشل ویب سائٹ پر بھی شیئر کریں
27 جون 2019 (20:33) 2019-06-27

کیلی فورنیا : واٹس ایپ اس وقت پوری دنیا میں پیغام رسائی کیلئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ سمجھی جا رہی ہے جس نے انسان کو ایک دوسرے کے بہت قریب کر دیا ہے ،لیکن بات واٹس ایپ نے یہاں کی ختم نہیں کی اب وہ اس سے آگے کی سو چ رہا ہے ،جی ہاں واٹس ایپ اپنے سٹیٹس والے فیچر کو دوسری سوشل میڈیا سائٹس کے ساتھ منسلک کرنے جا رہا ہے جہاں پر واٹس ایپ پر لگنے والا سٹیٹس بھی شیئر ہو سکے گا ،ان سماجی رابطے کی ویب سائٹس میں فیس بک ،انسٹا گرام اور گوگل فوٹو جیسے نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز بھی شامل ہونگے ۔

ذرائع کے مطابق ابھی واٹس ایپ میں ایسا کوئی فنکشن مو جود نہیں ہے کہ واٹس ایپ کا اسٹیٹس کسی دوسرے ایپ پر خودی منتقل ہو جائے اور جب انسٹاگرام اور واٹس ایپ صارفین اپنا اسٹیٹس لگاتے ہیں تو وہ 24 گھنٹوں کے بعد آٹو میٹک ختم ہو جاتی ہے،تجربے کے طور پر، واٹس ایپ کے بیٹا پروگرام میں یہ فیچر درج کیا جائے گا، یہ پروگرام صارفین سے پوچھے گا کہ وہ یہی اسٹوری یا اسٹیٹس کونسی دوسری ایپ پر شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

اس فیچر کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے دی ورج کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر اینڈرائڈ IOS ڈیٹا بیس کے APIs کے ہر دوسرے ایپ پر استعمال ہو گا جو مختلف ایپ کے درمیان ڈیٹا منتقل کرے گا تاہم فی الحال واٹس ایپ میں ایسا کوئی فنکشن موجود نہیں ہے، واٹس ایپ کی انتظامیہ کی جانب سے اس تجربے کو کب ٹیسٹ کیا جائے گااس بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا ۔


ای پیپر