ذہین طاہرہ کے انتقال کی خبریں جھوٹ نکلیں
27 جون 2019 (17:05) 2019-06-27

کراچی : ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ کے بیٹے کامران خان نے ان کے انتقال کی افواہوں کی تردید کی ہے۔

ذہین طاہرہ کے بیٹے کامران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے۔کامران خان نے بتایا کہ جلد والدہ کو وینٹی لیٹر سے بھی ہٹا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اداکارہ کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں جنہیں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ شدید علالت کے باعث چل بسیں تاہم ان کے بیٹے کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔


ای پیپر