فوٹو بشکریہ فیس بک

اجتماعی استعفے ابھی نہیں، فضل الرحمان کی تجویز کی نواز شریف نے بھی مخالفت کردی
27 جون 2019 (16:01) 2019-06-27

لاہور: نواز شریف نے بھی شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے اتفاق کرلیا، کہتے ہیں اسمبلیوں سے استعفے دینے کا ابھی وقت نہیں آیا۔ حکومت کی تبدیلی کیلئے ان ہاؤس کوشش کی جائے۔

کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز نے والد کو اے پی سی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر نواز شریف بولے، آئینی راستہ ہی ملکی مفاد میں ہے لیکن سلیکٹیڈ حکومت کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ ملکی مسائل کو کم کرنے کیلئے سیاسی جدوجہد کو آگے بڑھانا ہوگا۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دونوں سطح پر مؤثر حکمت عملی وقت کی ضرورت ہے۔ نواز شریف نے حکومت کی تبدیلی کیلئے ان ہاؤس کوشش پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق اے پی سی اعلامیہ میں بجٹ پر کوئی ٹھوس اقدامات نہ کرنے پر مریم نواز بھی ناخوش ہیں۔ اُن کا موقف تھا کہ کل جماعتی کانفرنس میں بجٹ پر ٹھوس بات ہونی چاہیے تھی جو نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی اے پی سی میں 2 بڑی جماعتوں کا موقف باقی جماعتوں سے الگ ہوگیا۔


ای پیپر