فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ایک ہی اننگز میں کئی سنگ میل عبور کرلئے
27 جون 2019 (10:38) 2019-06-27

لندن: پاکستان کے اسٹائلش بیٹسمین بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ہی اننگز میں کئی سنگ میل عبور کرلئے۔

اپنے پہلے ورلڈ کپ میں نوجوان بلے باز نے اپنی اور ٹیم کی جانب سے پہلی سنچری بنائی۔ ساتھ ہی انہوں نے 3 ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کرلیا۔ بابر 70 میچز میں 10 ویں سنچری سمیت، 3 ہزار رنز عبور کرنے والے تیز ترین ایشین پلیئر بھی بن گئے ہیں۔

وہ ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے 6 اننگز میں 333 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ میچ کے بہترین پلیئر بننے پر مڈل آرڈر بیٹسمین کا کہنا تھا وکٹ مشکل تھی لیکن اطمینان سے کھیلتا رہا، تماشائیوں کی سپورٹ سے بھی حوصلہ افزائی ملی۔

پاکستان کی طرف سے بابر اعظم سے قبل تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ نضمام الحق کا تھا جو انہوں نے 87 اننگز میں مکمل کیا تھا۔


ای پیپر