بوبی دیول کا بیٹا منظر عام پر آگیا
27 جون 2018 (23:14) 2018-06-27

لاہور : بوبی دیول کے 2 بیٹے ہیں جو فلمی دنیا کی چکا چوند سے دور ہیں لیکن گزشتہ روز تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہونے والی آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں پہلی بار وہ اپنے بیٹے کو منظر عام پر لے کر آئے۔

تفصیلات کے مطابق آریامن دیول کی تصاویر پہلی بار منظر عام پر آنے پر مداح بھی حیران ہیں اور ان کی تصاویر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر انہیں مستقبل کا ’ہیرو‘ قرار دیا جارہا ہے بوبی دیول کا 16 سالہ بیٹا آریامن دیول پہلی بار والد کے ہمراہ آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں پہنچے، بوبی دیول طویل عرصے بعد سلور اسکرین پر بڑی فلم میں جلوہ گر ہوئے ہیں اور انہوں نے فلم ’ریس 3‘ میں اہم کردار کیا ہے۔ بوبی دیول کے کردار کو مداحوں نے پسند کیا ہے جس کے بعد اب فلم نگری کے دروازے ایک بار پھر ان کے لیے کھل گئے ہیں۔

بالی وڈ اداکار اپنی اہلیہ تانیا دیول کے ساتھ تقریبات میں نظر آتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی ذاتی زندگی کو سب سے اوجھل رکھا ہے۔فلم ’ریس 3‘ کے اداکار بوبی دیول 16 سالہ بیٹے آریامن دیول کے ہمراہ پہلی بار فلمی دنیا کی تقریب میں پہنچے تو کیمرے کی آنکھ نے وہ مناظر محفوظ کرلیے۔ آریامن دیول کیمروں کے سامنے شرمیلے ثابت ہوئے اور کسی سے بات کیے بغیر ہی تقریب میں چلے گئے تھے۔


ای پیپر