Source : Yahoo

بھارت؛4بیٹیوں کے باپ کی وزیر اعظم مودی سے مدد کی اپیل
27 جون 2018 (21:51) 2018-06-27

لکھنو:اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں منچلوں کی چھیڑخانی سے پریشان 4لڑکیوں کے والد نے وزیر اعظم مودی اور ریاستی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے مدد کی اپیل کر دی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق چاروں بہنوں نے بتایا کہ انہوں نے منچلوں کی نازیبا حرکتوں سے تنگ آکراسکول جانا بند کردیا۔

اس کے باوجود شرپسندوں نے گھر آکر چھیڑخانی کرتے ہیںجس کی شکایت پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔بالآخر مجبور ہوکر وزیر اعلی اور وزیراعظم سے تحفظ فراہم کرنے کی فریاد کی۔

ذرائع ابلاغ میں واقعہ کی خبر آنے پر پولیس کے اعلی حکام متاثرہ لڑکیوں کے گھر پہنچے اور انہوں نے شرپسندوں اور چھیڑخانی میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔


ای پیپر