مریم نواز اب این اے 125 کی بجائے این اے 127 سے الیکشن لڑیں گی

27 جون 2018 (20:33)

لاہور: شکست کا ڈر، مریم نواز نے لاہور سے اپنا حلقہ ایک مرتبہ پھر تبدیل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق اور نااہل قرار دیے گئے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر لاہور میں اپنا انتخابی حلقہ تبدیل کرلیا ہے۔

مریم نواز نے اس سے قبل لاہور کے حلقہ این اے 125 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مریم نواز کے مدمقابل تحریک انصاف کی یاسمین راشد تھیں۔ تاہم اب ن لیگ کی جانب سے کروائے گئے سروے میں مریم نواز کی شکست کا عندیہ دیا گیا۔

سروے کے نتائج کے بعد اب مریم نواز نے لاہور میں اپنا انتخابی حلقہ تبدیل کر لیا ہے۔ مریم نواز اب این اے 125 کی بجائے این اے 127 سے الیکشن لڑیں گی۔

مزیدخبریں