Source : Yahoo

پاکستان میں خود کو کبھی غیر محفوظ تصور نہیں کیا، مکی آرتھر
27 جون 2018 (20:18) 2018-06-27

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ میں نے خود کو پاکستان میں کبھی غیر محفوظ تصور نہیں کیا بلکہ مجھے یہاں بہت پیار ملا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ میں یہاں کے کلچر سے بہت متاثر ہوا جس میں ایک دوسرے کی بہت عزت کی جاتی ہے، کھلاڑی بڑوں کی عزت کرتے ہیں اور یہ سب کچھ میرے کلچر سے ذرا مختلف ہے۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے اقدار اور اخلاق بہترین ہیں اور وہ اسے انجوائے کرتے ہیں۔

مکی آرتھر نے بتایا کہمیں نے کچھ اردو کے الفاظ بھی سیکھ لیے ہیں جیسے پانی، شکریہ اور کچھ ایسے ہیں جو ٹی وی پر نہیں بتا سکتا۔لاہور کی تعریف کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ لاہور مختلف ثقافتوں والا شہر ہے جہاں اچھے ریسٹورنٹس اور کھانے ہیں اور خاص طور پر بریانی جو میں کھلاڑیوں کو زیادہ کھانے نہیں دیتے کیوں کہ یہ اسکن کے لیے اچھی نہیں۔

عمر اکمل سے متعلق سوال پر مکی آرتھر نے کہا کہ اب میں خاموش رہوں گا کیوں کہ اگر کوئی بات کی تو ہیڈ لائنز بن جائے گی۔کیا آپ پاکستانی میڈیا سے خوش ہیں کے سوال پر مکی آرتھر نے کہاکہ کئی صحافی بہت اچھے ہیں مگر کچھ مشکلات پیدا کرنے والے بھی ہیں۔


ای پیپر