Source : Yahoo

سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی تا حیات نا اہل قرار
27 جون 2018 (18:57) 2018-06-27

اسلام آباد: این اے 57 مری، الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلہ الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس عبادالرحمان لودھی نے جاری کیا، فیصلہ میں کہا گیا کہ شاہدخاقان عباسی ووٹرزسے حقائق اورمکمل معلومات چھپانے کے مرتکب ہوئے، ان کے بیان حلفی میں واضح تضاد ہے، لہذا سابق وزیراعظم صادق اورامین نہیں رہے۔ وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورانہیں اترتے۔ یہ ٹریبونل قانون کے تحت کورٹ آف لا ہے۔

واضح رہے کہ 25 جون کو ایپلٹ ٹریبونل نے این اے 57 پرسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات منظور کیے جانے کے خلاف درخواست پر ان کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کاعذات نامزدگی میں ٹیمپرنگ نہیں کی گئی اور میرے وکیل نے عدالت کے سامنے اضافی معلومات پیش کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بیان حلفی کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہوا جس کی ضرورت نہیں تھی۔ حلف نامے سے مشکلات پیدا ہو رہی ہے اور پہلے بھی کہا تھا کہ الیکشن کے فیصلے عدالت نہیں عوام کرتے ہیں۔


ای پیپر