گوجرانوالہ میں ہوٹنگ کرنے پر پولیس کا بچے پر تشدد
27 جون 2018 (18:30) 2018-06-27


گوجرانوالہ :صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں آوازیں کسنے ( ہوٹنگ ) پر پولیس اہلکاروں نے ایک 10 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔


تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ کے علی پور چوک میں پولیس وین میں سوار اہلکاروں کو دیکھ کر ایک 10 سالہ بچے نے ہوٹنگ کی ۔ جس پر تھانہ گرجاکھ کی پولیس وین میں سوار اہلکاروں نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعہ کی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ بچہ روتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر اپنی غلطی کی معافی مانگ رہا ہے۔


پولیس اہلکار بچے کو وین میں ڈال کر تھانے میں لے گئے، جہاں سے چار گھنٹوں بعد بچے کو رہا کردیا گیا۔دوسری جانب سی پی او معین مسعود کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


ای پیپر