Source : Yahoo

پارٹی کے اندر اختلافات دیکھ کر عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز
27 جون 2018 (18:09) 2018-06-27

اسلام آ باد:تحریک انصاف کے اندر جاری دھڑے بندی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو چکر ا کر رکھ دیا ،پارٹی چیئرمین کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ،دونوں سینئر رہنماوں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کو بلا کر براہ راست سرزنش کی ،پارٹی چیئرمین کی دونوں رہنماوں کو عام انتخابات کے نتائج تک زبان بند ی کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اندر جاری گروپنگ میں بالاخر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کو مشکلات میں ڈال دیا ہے،جس سے ان کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے،پارٹی میں موجودہ حالات کے پیش نذر عمران خان نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینئر رہنما جہانگیر ترین کو بلا کر سخت سرزنش کی اور دونوں رہنماوں کو ہدایت کی کہ پارٹی کے اندر گروپنگ اور دو طرفہ بیان بازی سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ یہ وقت متحدہو کر الیکشن لڑنے کا ہے۔

عمران خان نے دونوں رہنماوں کو بتایا کہ پارٹی کے اندر جاری لڑائی اور اس طرح کی بیان بازی عام انتخابات میں پارٹی کے ووٹ بنک کو کافی حد تک متاثر کر رسکتی ہے،جس پر مجھے اور دیگر پارٹی رہنماوں کو شدید تشویش ہے،انہوں نے دونوں رہنماوں کو سختی سے ہدایت کی کہ عام انتخابات کے نتائج تک کسی بھی قسم کے بیانات سے گریز کریں جس سے پارٹی کو نقصان پہنچے یا پارٹی میں گروپنگ کا تاثر سامنے آئے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر کسی قسم کی گروپنگ برداشت نہیں کی جائیگی ،واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینئر پارٹی رہنما جہانگیر ترین نے ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی کی تھی ،جس کے بعد گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کے اندر گروپنگ کا اعتراف بھی کیا تھا ۔


ای پیپر