برطانوی شہریوں نے چھ میٹر اونچا غصیلا بے بی ٹرمپ ہوا میں اڑا دیا
27 جون 2018 (17:04) 2018-06-27

لندن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف برطانوی شہریوں نے انوکھا احتجاج کیا، چھ میٹر اونچا غصے سے بھرابے بی ٹرمپ غبارہ لندن کی فضا میں بلند کر دیا ۔ غبارہ بنانے کے لئے نو ہزار پائونڈ چندہ مانگا تو دس ہزار تین سو پانڈ جمع ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ 13 جولائی سے برطانیہ کا دورہ کریں گے، انکے دورے سے پہلے ہی انکے خلاف مہم شروع ہو گئی ہے۔ برطانوی شہریوں نے نیپی پہنے، چہرے پر غصے کا اظہار لئے غبارہ بنانے کے لئے نو ہزار پائونڈ چندہ مانگا تو دس ہزار تین سو پانڈ جمع ہو گئے۔

غبارے کو پارلیمنٹ کی عمارت پر اڑانے کے لئے سات ہزار لوگوں نے پیٹشن پر دستخط کئے۔ادھر صدر ٹرمپ کے لندن آمد کے موقع پر ٹرین ڈرائیوروں نے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔


ای پیپر