Source : Yahoo

این اے 67 جہلم سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نا اہل قرار
27 جون 2018 (16:13) 2018-06-27

راولپنڈی: این اے 67 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کی آمد آمد ہے۔تفصیلات کے مطابق اب تک کئی سیاسی رہنماﺅں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جا چکے ہیں اور ان کو الیکشن لڑنے کے لیے نا اہل قرار دے دیا جا چکا ہے۔

بدھ کوجسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار فخر عباس کاظمی کا فواد چوہدری کے خلاف دائر درخواست میں کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے زرعی ٹیکس ادا نہیں کیا اور ان کا شناختی کارڈ میں نام فواد احمد لکھا ہے۔الیکشن ٹریبونل نے فخر عباس کاظمی کی فواد چوہدری کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے اور انہیں حلقہ این اے 67سے الیکشن لڑنے کے لیے نا اہل قرار دے دیا ہے۔


ای پیپر